گِفٹ یونیورسٹی میں یومِ اقبال کی پُروقار تقریب

مرکز برائے طلبہ سوسائٹیز کے زیرِ اہتمام گِفٹ یونیورسٹی میں ایک پُروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں علامہ اقبال کی شخصیت اور پیغام کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ یہ تقریب نوجوانوں میں فکرِ اقبال، خودی، اور عمل کے پیغام کو اجاگر کرنے کے لیے ترتیب دی گئی تھی۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی جناب ذوالفقار احمد چیمہ ( سابق انسپکٹر جنرل پولیس اور چیئرمین ادارہ اقبال، اسلام آباد ) نے علامہ اقبال کی تعلیمات، اُن کے فلسفۂ خودی، اور نوجوانوں کے کردار پر نہایت مؤثر انداز میں اظہارِ خیال کیا۔ تقریب میں بانی و چیئرمین گِفٹ یونیورسٹی، محمد انور ڈار نے بھی اپنی موجودگی سے تقریب کو رونق بخشی اور طلبہ کو اقبال کے نظریات کو اپنی عملی زندگی میں اپنانے کی ترغیب دی۔ اس کے ساتھ ساتھ متعدد دیگر ممتاز شخصیات نے بھی بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی اور فکرِ اقبال کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ یہ پروگرام گِفٹ یونیورسٹی کے وژن " تعلیم سے کاروبار تک " کا عملی مظہر تھا، جس نے فکری قیادت، قومی شعور، اور نوجوانوں کی تربیت کے حوالے سے ادارے کے عزم کو ایک نئی جہت بخشی

Recent News & Events

APPLY ONLINE

Join GIFT University to be a part of internationally acclaimed Best University in the region renowned for delivering transformational education with an ethical and entrepreneurial mindset, fostering socio-economic development and creating a positive social impact. With a diverse and vast array of academic programs, GIFT University offers generous scholarships, financial assistance, interest free loans, and very competitive fee structure to support your educational journey. Apply now to book your space as seats are limited!